صدر پتوکی پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، دوران پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

440

قصور۔تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، دوران پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی زخمی حالت میں گرفتار۔

دونوں ڈکیتی معہ قتل سمیت دو درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

حاجی خادم حسین نامی شہری نے پولیس کو 15پر ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی۔

7/8کس ملزمان نے حبیب آباد سے چونیاں جاتے ہوتے ہوئے موٹرسائیکل، رقم اور موبائل چھین لیا ہے۔

تھانہ صدر پتوکی پولیس نے فوری ریسپونڈ کیا اور چونیاں روڈ پر ملزمان کا تعاقب کیا۔

داؤکے موڑ کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

قصور۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ باقی ملزمان اندھیرا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اسلم اور شوکت سے ہوئی،جن کو برائے علاج معالجہ ہسپتال لیکر جایا جار ہاتھا کہ اسلم راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

اسلم ضلع وہاڑی جبکہ شوکت ساہیوال کا رہائشی ہے جو کہ پولیس کو ڈکیتی معہ قتل کے 28مقدمات میں مطلوب تھے۔

قصور۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.