خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

287

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران جاں بحق ہوئے ہیں۔

پہولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی جاں بحق ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، موٹر سائیکل سوار دہشتگرد نے ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کی، ایک انسپکٹر نےبھاگ کر جان بچائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.