بنوں میں فائرنگ سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق

337

بنوں میں فائرنگ سے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے غزنی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے انعام اللہ مروت کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ مروت چھٹی پر گاؤں آئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.