سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی‘کالعدم تنظیم کے8مبینہ دہشت گرد گرفتار

418

لاہور۔16 اپریل ی)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے8 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے

رواں ہفتے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 29 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے جس میں 31 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا-

گرفتار دہشت گردوں میں تحریک طالبان کے 4ارکان احسان اللہ‘ افتخار خان،اورنگزیب خان اور ملک زاہد حسین جبکہ سپاہ محمد پاکستان کے 4 ارکان وجاہت عباس، محبت حسین، توقیر حسین اور زاہد عباس شامل ہیں – ان کے قبضہ سے ایک آئی ای ڈی بم،ایک ماچس باکس، 2 ہینڈ گرنیڈ، 9ایم ایم کا ایک پسٹل بمعہ میگزین‘ 30 بور کا ایک پستول اور 5گولیاں‘2یوایس بی‘3 میموری کارڈ‘77ممنوعہ مواد اور 79390روپے نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں -ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے 363 کومبنگ آپریشنز کیے گئے‘ ان آپریشنز کے دوران13180 افراد کو چیک جبکہ 54 مشتبہ افراد کو گرفتار‘37 ایف آئی آر درج جبکہ36 بازیابیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی‘ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.