راولپنڈی:پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس نادہندگان کیخلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں

21


راولپنڈی : پنجاب ریونیو اتھارٹی کے راولپنڈی کمشنریٹ کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے.


راولپنڈی کمرشل مارکیٹ میں واقع عمر عبداللہ انٹرنیشنل ، مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ36 ملین کی ٹیکس نادہند گان نکلی ۔


بتایا گیا ہے کہ پی آر اے پنڈی آفس کی جانب سے عمر عبدالله انٹرنیشنل ،مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹ کا دو بار اکاؤنٹ منسلک کر کے رقم وصول کرنے کی کوشش بھی کی گئی ۔اکاؤنٹ خالی ہونے کی وجہ سے ریکوری نہ کر سکے ۔

ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے پر انفورسمنٹ افسر ارسلان طارق کی موجودگی میں عمر عبدالله انٹرنیشنل کو سیل کر دیا گیا ہے ۔یہ کارروائی چیئرمین پی ار اے جاوید بدر اور کمشنر راولپنڈی توقیر احمد سجرہ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.