سٹاک ایکسچینج میں ایک اوریادگار دن، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

15

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس کا تاحال بلند ترین اختتام ہے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 59 ہزار 896 پوائنٹس تک کاروبار کیا جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔ حصص بازار میں آج 65 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر8 ہزار 648 ارب روپے ہے۔

100 انڈیکس نومبر میں 7891 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن  1096 ارب روپے بڑھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.