واجبات کی وصولی کیلئے بجلی نادہندگان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ

17

بجلی کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا-

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو )کی طرف سے 31 بڑے ڈیفالٹرز کی فہرست موصول ہوئی ہے جس کے بعد گوجرانوالہ ریجن میں جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  (آئیسکو)   نے مزید 73بجلی چور پکڑ لیے اور 34 لاکھ 50 ہزار کے قریب جرمانے عائد کیے ہیں –

ادھر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)  نے اب تک 96کروڑو 20 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی جن میں لگ بھگ 3 کروڑ کے جرمانے شامل ہیں جب کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)  نے مزید 300 کنکشن منقطع کردیے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جب کہ مزید 512 نادہندگان کے کنکشنز منقطع  ہیں۔بجلی نادہندگان کے خلاف  اب تک 5کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.