سمیڈا” کا وفاقی بجٹ2022-23کیلئے ایس ایم ایز سے متعلقہ بجٹ تجاویز مرتب کرنے کی غرض  سے ایس ایم ای سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشستوں کا سلسلہ شروع

182

سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی  ،”سمیڈا” نے وفاقی بجٹ2022-23           ۔ کیلئے ایس ایم ایز سے متعلقہ بجٹ تجاویز مرتب کرنے کی غرض  سے ایس ایم ای سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشستوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام  ایوانہائے صنعت و تجارت سے مشاورت کے بعدآج سمیڈا کے صدر دفتر میں ایس ایم ای سیکٹر کے ذیلی شعبوں  سے متعلقہ تجاویز کے حصول کیلئے  ملک بھر کی صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک آن لائن مشاورتی سیشن منعقد کیا گیا  جس میں پنجاب ، سرحد، بلوچستان اور کے پی سمیت ایس ایم ایز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر میزبانی کے فرائض ، سمیڈا کی جنرل مینیجر برائے پالیسی اینڈ پلاننگ ڈویژن نادیہ جہانگیر نے انجام دیئے  جبکہ سمیڈا پنجاب کے پراونشل چیف جاوید افضل سمیت متعدد سینئر اہلکاربھی  مشاورتی  سیشن میں موجود تھے۔

اس مشاورتی  اجلاس کے دوران ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹس، لیدر، کیمیکل، فیشریز، فٹ وئر، جیم اینڈ جیولری، فرنیچر، کٹلری، مائینگ، لائٹ انجینئرنگ اور پی وی سی پائپ مینوفیکچرنگ کے نمائیندوں نے اپنی تجاویز میں کہا کہ ٹیکسوں کے نظام کو سادہ کیا جائے، دہرے ٹیکسوں کو ختم کیا جائے مشینری اور خام مال کی درآمد پر کسٹم ٹیرف اور اور ڈیوٹیوں میں رعائت دی جائے۔ٹیسٹنگ کی سہولتوں اور اور سکل ڈویلپمنٹ  میں معاونت کی جائے اور بین الاقوامی اور قومی سطح پر ایس ایم ایز کو تجارتی میلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیئے جائیں۔

سمیڈا کی جنرل مینیجر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اپنے خطاب کے دوران شرکا ء کو بتا یا کہ قومی ایس ایم ای  پالیسی۔2021 کے تحت ایس ایم ای سیکٹر کے بیشتر مطالبات کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے تاہم، سمیڈا آنے والے بجٹ کو بھی ایس ایم ای سیکٹر کی امنگوں کے مطابق تشکیل دینے کا خواہا ں ہے  اور ہم کوشش کریں گے کہ وفاقی بجٹ ۔2022-23 میں ریگولیشنز، کسٹم اور ٹیکسوں کے معاملات کو مزید بہتر  بنا یا جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سمیڈا  ہر سال وفاقی بجٹ کی تشکیل سے پہلے ایس ایم ایز سے مشاورتی عمل مکمل کرکےوفاقی حکومت کو ایس ایم ایز کے تجاویز سے آگاہ کر تا ہے اور وفاقی بجٹ میں ایس ایم ایز کی بیشتر تجاویز کو شامل کر لیا جا تاہے۔

مشاورتی عمل کے حالیہ سلسلے کا اگلا اجلاس ویمن چیمبر ز آف کامرس  اور خواتین سےمتعلقہ کاروباری شعبوں کے حوالے سے 22 فروری کو منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.