پنجاب سکل ڈویلمپمنٹ فنڈز اور ایکسپورٹ ڈویلمپمنٹ فنڈ کاویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل کے کارکنوں کی استعداد کار بڑھانے کا معاہدہ

51

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) نے ٹیکسٹائل سیکٹر بالخصوص ریڈی میڈ گارمنٹس اور نٹ ویئر میں برآمدات بڑھانے کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پی ایس ڈی ایف اور ای ایس ڈی ایف آئندہ ایک سال میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے 6500 افراد کو بین الاقوامی معیار کی تربیت کے ذریعے ہنرمند بنائے گا جو پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ میں کارآمد ثابت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ڈی ایف اور ای ایس ڈی ایف نے مذکورہ اہداف کے حصول کے لئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ ریڈی میڈ گارمنٹس اور نِٹ ویئر انڈسٹری میں ایکسپورٹ گروتھ پروگرام کے عنوان سے اس پروجیکٹ کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (EDF) مالی اعانت فراہم کر گا جبکہ پنجاب اور سندھ کی ریڈی میڈ گارمنٹس اور نٹ وئیر انڈسٹری کے ہنرمندوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری پی ایس ڈی ایف سر انجام دے گا،

پی ایس ڈی ایف پہلے 2023 اور 2024 میں 6500 ہنرمندوں کو تربیت فراہم کرے گا جس میں سے بیس فیصد خواتین ہونگی، پی ایس ڈی ایف اس ضمن میں ہنرمندوں کو ایسی عملی تربیت فراہم کرے گا جس کی متعلقہ سیکٹر کو ضرورت ہو گی، کورس کی تکمیل کے بعد 50 فیصد تربیت یافتہ افراد کو ان صنعتوں میں ملازمت کی پیشکش کی جائے گی جو ٹیکسٹائل برآمد کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی تربیت سے لیس ہنرمندوں کی پہلی کھیپ ستمبر2023 میں ملازمت کے لیے تیار ہو جائے گی۔

دستخط کی تقریب میں ای ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عباس مہدی نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدی صلاحیت اس شراکت داری سے بہت فائدہ اٹھا سکتی ہے کیونکہ ملازمتوں کے ساتھ مماثل صحیح ہنر مند افراد ہی اصل میں صنعت میں بہتری لانے کے لئے درکار ہیں۔

پی ایس ڈی ایف کے سی او او علی اکبر بوسن نے کہا کہ شراکت داری کا مقصد برآمدات میں اضافہ ہے جس کا حصول صرف اسی وقت ممکن ہے جب متعلقہ صنعتوں میں کام کرنے والے افراد کو جدید ہنرمندی کی تربیت فراہم کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی ہے جس سے خاص طور پر صنعتی ایسوسی ایشنوں جیسے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.