عالیہ بھٹ نے اپنا ملبوسات کا برانڈ بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کو فروخت کر دیا

80

ممبئی: بھارت کے بزنس آئیکون کھرب پتی مکیش امبانی بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے برانڈ ’ایڈ اے ماما‘ کو خرید رہے ہیں۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق مکیش امبانی اور ان کی صاحبزادی ایشا امبانی بچوں کے کپڑوں کے برانڈ میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے عالیہ سے ڈیل کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانی اور عالیہ کے درمیان ڈیل فائنل مراحل پر ہے اور اسے ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا-

رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ کے برانڈ کی مجموعی ویلیو 150 کروڑ روپے ہے لیکن امبانی اور ایشا نے برانڈ کو خریدنے کیلئے 350 کروڑ کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے یہ برانڈ 2020 میں لانچ کیا تھا اور اس کے ذریعے بچوں کیلئے عمدہ اور مناسب قیمت میں کپڑے تیار ہوتے ہیں۔

شوبز مصروفیات میں رنویر سنگھ کے ساتھ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو ریلیز ہوگی جسے کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.