درآمدات پرمال برداری اخراجات کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران 98 فیصدکمی

443

اسلام آباد۔(اے پی پی):ملکی درآمدات پر مال برداری اخراجات کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 1.964 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 98 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 3.887 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا،

مئی میں درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 150.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 142.25 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 313.78 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 4.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.