پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں 432 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 432 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج بازار میں 9 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے 3 ارب 57 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے کم ہو کر 6182 ارب روپے ہے۔