بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر2.2 فیصدکی نموریکارڈ

416

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر2.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اپریل 2023 میں پرسنل لونز کی مد میں بینکوں کی جانب سے 250 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.2 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرسنل لونز کی مد میں بینکوں کی جانب سے 245 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔

مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، مارچ میں پرسنل لونز کی مدمیں بینکوں کی جانب سے 251 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جواپریل میں کم ہوکر250 ارب روپے ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.