پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ترقیاتی سکیموں کے لیے 2 ارب 83کروڑ 48لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دے دی
لاہور: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 83ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 83کروڑ 48لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں احمدپور برانچ سسٹم کی بحالی کیلئے 2 ارب 36کروڑ 49 لاکھ 69 ہزار روپے اور ضلع اٹک میں فتح جنگ کے رہائشیوں کیلئے واٹر سپلائی سکیم کی تنصیب (ترمیمی) کیلئے 46 کروڑ 98 لاکھ 89 ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی