ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافے کا سلسلہ برقرار
ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 51 پیسے اضافے سے 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے کے بعد 205 روپے ہے۔