بورے والا کا نوجوان ملائیشیا کی اہم کاروباری شخصیت بن گیا، وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ملائیشین سرمایہ کاروں کے وفد میں چوہدری عثمان نثارگجر چیئرمین پنچتن گروپ بھی شامل تھے

بورےوالا(سید ساجد حسین نقوی) سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا ایک اعزاز، بورے والا کا نوجوان ملائیشیا کی اہم کاروباری شخصیت بن گیا۔

گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم کے دورہ پاکستان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کرنے والے ملائیشین سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد میں سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورے والا سے تعلق رکھنے نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری عثمان نثارگجر چیئرمین پنچتن گروپ بھی شامل تھے۔

چوہدری عثمان نثار گجر بورے والا کے معروف سیاسی رہنما اور قانون دان چوہدری نثار احمد گوجر ایڈووکیٹ مرحوم کے صاحزادے ہیں ان کا شمار ملائیشیا کی اہم کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔

BurewalaCity of Education and SportsInvestors And BusinessmenMalaysiaPrime Minister Anwar IbrahimShahbaz Sharif
Comments (0)
Add Comment