لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین عزت دینے والے مرد کو دل دے بیٹھتی ہیں۔
اداکارہ کا ایک انٹرویو کے دوران حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے کے کردار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہوتو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔
اریج چوہدری نے اپنے کردار کے متعلق بتایا کہ انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، خواتین عزت و احترام دینے، اچھی طرح بات کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں، وہ ان سے متاثر ہوتی ہیں۔