ابھرتے ہوئے ٹک ٹاکر بلال مارتھ 7 کون ہیں؟

بلال مارتھ کا حقیقی تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، لیکن اپنے خاندان کے ہمراہ فرانس میں مقیم ہیں۔

لاہور: بلال مارتھ تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹک ٹکر ہیں، 27 سالہ کاشتکار ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر بلال مارتھ 7 کے نام سے معروف ہیں۔

بلال مارتھ کا حقیقی تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے، لیکن وہ اپنے خاندان کے ہمراہ فرانس میں مقیم ہیں، پیرس میں ان کا خاندان تعمیراتی اور تزئین و آرائش کا کاروبارسے وابستہ ہے۔

مارتھ، جو کہ غیر شادی شدہ ہیں ،ان کا تعلق زرعی پس منظر سے ہے، وہ اپنے ساتھی گاؤں والوں سے بات چیت کرنے اور پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہر دو سے تین ماہ بعد پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے، پاکستانی زراعت کو بڑھانے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تکنیکوں کو اختیار کرتے ہیں ۔

مارتھ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور پورے پاکستان میں مفت ایمبولینس سروس بھی چلاتے ہیں۔

مارتھ نے TikTok کا استعمال اس وقت شروع کیا جب اس نے اپنی کچھ زرعی زمینوں کی ویڈیوز پوسٹ کیں، جس نے ناظرین کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا اور آہستہ آہستہ ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی گرویدہ ہوگئی ۔

ٹک ٹاک پر ان کی مقبولیت کی بنیادی وجہ زرعی ویڈیوز ہیں کیونکہ وہ پاکستانی ثقافت کے حقیقی رنگ دکھاتے ہیں۔

ٹک ٹاک پر بلال مارتھ 7 کے مداحوں کی تعداد کیا ہے؟

بلال مارتھ کے ٹک ٹاک پر ایک ملین کے قریب فالوررز ہیں جبکہ کل لائکس کی تعداد 129 ملین سے زائد ہے۔

ان کا آفیشل اکاؤنٹ https://www.tiktok.com/@bilalmarth07?lang=en ہے۔

اس کے یوٹیوب پر 157k، فیس بک پر 18k اور Instagram پر 164.5k سبسکرائبرز بھی ہیں۔

AgricultureBilal Hassan MarthCultureFranceInstagramPunjabTikTokVideosYoutube
Comments (0)
Add Comment