جب بالی وڈ کے معروف اداکار کی ٹرین میں برابر والی نشست پر بیٹھی لڑکی سے شادی ہوگئی

شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں، بالی وڈ اداکار

ممبئی: بالی وڈ میں فنکار جوڑیوں کی شادی اب معمول کی بات ہے لیکن اب بھی ایسے اداکار موجود ہیں جنہوں نے ہمسفر انوکھے انداز میں تلاش کیے ہیں۔

ایسے اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں جو اپنے کردار میں محنت اور پرفیکشن کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔

پنکج نے اداکاری میں نام کافی جدوجہد کے بعد کمایا ہے اور اب وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے 2004 میں شادی کی اور ان کی ایک جواں سال بیٹی ہے۔

پنکج کا معروف بھارتی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنی شادی سے متعلق سنایا گیا کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی لو میرج سے متعلق بات کی اور دلچسپ واقعہ سنایا۔

انہوں نے بتایاکہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ٹرین سے سفر کر رہا تھا تو اوپر برتھ پر بیٹھا تھا تو نیچے ملحقہ برتھ پر ایک لڑکی کو ماں کے ساتھ بیٹھا دیکھا، اہلیہ مری دولا کو پہلی بار ہی اس وقت دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سفر کے دوران ہی ساتھی مسافروں نے تبصرہ کیا تھا کہ یہ تمہارا پرفیکٹ میچ ہے، اس پر اہلیہ بھی خوب ہنسی تھیں، اس واقعہ کے بعد ہی مجھ میں مزید اعتماد آگیا تھا۔

پنکج نے بتایاکہ 2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں۔

خیال رہے کہ پنکج تریپاٹھی کا فلمی کیریئر 2003 میں شروع ہوا لیکن انہیں شہرت 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی۔

BollywoodFilm IndustryLove MarriageMumbaipankaj tripathiRailway Couple
Comments (0)
Add Comment