بورے والا میں ڈینگی سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید

جاں بحق ہونے والا ایک شخص ہیپاٹائٹس اور دوسرا مریض سپٹی سیمیا کا مریض تھا: پریس کانفرنس

بورے والا: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر فہد وحید ڈاکٹر عمران بھٹی کا کہنا ہے کہ بورے والا میں ڈینگی سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران بھٹی کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بورے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 123 مشتبہ مریض آئے ، ڈینگی کے 32 مریض کنفرم ہوئے۔

ڈاکٹر فہد وحید نے مزید بتایا کہ ٹی ایچ کیو میں نو بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ ہے ، اس وقت 5 مشتبہ مریض وارڈ میں داخل ہیں،ڈینگی سے کوئی اموات نہیں ہوئیں ،جاں بحق ہونے والا ایک شخص ہیپاٹائٹس اور دوسرا مریض سپٹی سیمیا کا مریض تھا ۔

CEO Health Dr Fahad WaheedDeathDengueDengue DeathsHealthHepatitisHospitalMS Dr Imran BhattiSepticemiaTHQ BurewalaWard
Comments (0)
Add Comment