ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات اور مسائل پر فوری احکامات

وہاڑی پولیس کی جانب سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری رہے گا: فاروق احمد کمیانہ

وہاڑی (سید ساجد حسین نقوی) ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی فاروق احمد کمیانہ نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

۔ فاروق احمد کمیانہ ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کا حل اولین ترجیح ہے، وہاڑی پولیس کی جانب سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے۔

Citizen's ComplaintsCrimeFarooq Ahmed KamayanaOpen CourtPoliceSP Investigation VehariVehari
Comments (0)
Add Comment