پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے: نوٹیفکیشن

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2  دن کے لیے  دفعہ 144 نافذ کردی،صوبے میں کل تمام سرکاری ونجی سکول ،کالجز اور جامعات بھی بند رہیں گی۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ 18 اکتوبر کو سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 صوبے بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2  دن کے لیے  دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ  رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔

CollegesEducational Institutions ClosedLaw and OrderPunjabPunjab UniversitySection 144 Enforced
Comments (0)
Add Comment