رکی پونٹنگ کا بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے مفید مشورہ

بابراعظم کو بھی ویرات کوہلی کی طرح کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے: سابق آسٹریلوی کپتان

لاہور: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔

رکی پونٹنگ نے بابراعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے بریک لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بابراعظم فارم میں واپسی کیلئے ویرات کوہلی کا طریقہ کار دیکھیں، ویرات نے اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو بھی کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے، بابر کو ایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین پھر بابر اوراب رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔

AdviceBabar AzamBatterBreakPakistan Cricket TeamPCBRicky PontingVirat Kohli
Comments (0)
Add Comment