ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ ضروری، نوجوان معلومات شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کریں: ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر

مضبوط اخلاقی اقدار اور ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال ہمیں اخلاقی، باخبر اور متحد معاشرے کی طرف لے جا سکتا ہے: چیئرپرسن فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے کہا کہ ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ ایک ترقی پذیر معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور نوجوانوں کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوتھ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے مزید کہا کہ مضبوط اخلاقی اقدار اور ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ استعمال ہمیں اخلاقی، باخبر اور متحد معاشرے کی طرف لے جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر لبنیٰ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اچھے اخلاقی قدروں کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے نوجوانوں خصوصاً نئی نسل ، جو ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال میں پیش پیش ہیں،ان کو ذمہ دارانہ آن لائن رویہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے ڈیجیٹل دور کے اخلاقی چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب زبان استعمال کرنا اور ذاتی حملے کرنا اکثر آزادیِ اظہار رائے کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جبکہ جھوٹی خبروں کو پھیلانے کو سیاسی شراکت داری کا نام دے دیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، گلوبل ایمبیسیڈر الخدمت فاؤنڈیشن؛ ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس؛ اور ڈاکٹر حمیرا طارق، سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی ویمن ونگ بھی شریک تھیں۔

Alkhidmat FoundationBehaviorChairperson Film and Broadcasting DepartmentDigital MediaDr Lubna ZaheerEthicsPunjab UniversityYouth
Comments (0)
Add Comment