پنجاب ریونیو اتھارٹی: رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 142 بلین روپے کا ٹیکس جمع

ماہ جنوری میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 22.21 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے: پی آر اے

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے رواں مالی  سال میں جولائی سے جنوری  تک ٹیکس محصولات  کی مد میں 142 بلین  روپے کا ٹیکس جمع کر لیا۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی کی پہلی ششماہی کے دوران بہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماہ جنوری میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 22.21 بلین روپے کا ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے، اس مد میں 21 فیصد  گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی  سال میں جولائی سے جنوری تک ٹیکس محصولات  کی مد میں  142 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا۔یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت  30 فیصد گروتھ جبکہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے جنوری تک 46 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔

قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا  گیا  ہے۔ سٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیئرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ  کارکو وسیع کرکے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ۔ پرامید ہیں  کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔

ترجمان پی آر کے مطابق رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے  آئرس متعارف کروایا گیا جو شفافیت پر مبنی، پیپر لیس آفس کی جانب اہم قدم ہے ۔ اتھارٹی کے  الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم  اور ایف بی آر کے  پوائنٹ آف سیل سسٹم کے مربوط  ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا ۔پی آر اے

رواں مالی سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کرائی گئی جس کو آئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں ، انشورنس و بینکنگ تک وسیع کرنے پراتفاق کیا گیا۔ پی آر اے جلد ٹیکس گزاران کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل  سیلز ٹیکس ریٹرن  کی سہولت  متعارف  کرائے  گا۔

Fiscal YearPRAPunjabPunjab Revenue AuthoritySales Tax ReturnTax
Comments (0)
Add Comment