لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینے کی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈرمعین ریاض قریشی نے سٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نا صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 سٹینڈنگ کمیٹیاں ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے۔