وزیراعظم کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر

وزیراعظم شہباز شریف کو بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس مؤخر ہوگیا۔

وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئی ملاقات یا اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی جبکہ آج کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا۔

ڈاکٹر نے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ آج شام کو دوبارہ چیک اَپ کے بعد آئندہ کی میٹںگز طے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس زیر صدارت اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیے جانے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی جانی تھی۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کرنا تھی۔

Apex Committee MeetingArmy ChiefGeneral Asim MunirNational Action PlanPrime MinisterPrime Minister HousePrime Minister Shahbaz SharifShahbaz Sharif
Comments (0)
Add Comment