پی ایس ڈی ایف- تعبیرپروگرام کے تحت قطر میں 65 سے زیادہ ہنرمند نوجوانوں کو ملازمت مل گئی

پی ایس ڈی ایف – تعبیر پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو طلب پر مبنی تربیت کے ذریعے بیرون ملک منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لاہور: وزیراعلیٰ کے ہنر مند پنجاب پروگرام کے تحت شروع کیے گئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی ایف) کے تعبیر پروگرام نے کامیابی سے 65 سے زائد نوجوانوں کے لیے بیرون ملک ملازمت کی سہولت فراہم کی ہے، جنہیں جمعہ کے روز قطر میں لیڈ ورکرز کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے ملازمت کے آفر لیٹرز موصول ہوئے۔

امید ہے کہ یہ 65 سے زائد تربیت یافتہ کارکن سالانہ تقریباً 250000 امریکی ڈالر ترسیلات زر کی رقومات اپنے گھرانوں کو واپس بھیجیں گے جو کہ پاکستان کی معاشی لچک کو مضبوط کرتے ہوئے  حکومت ہنجاب کی جانب سے پنجاب کے نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کا حصول کی کوششوں کو واضح کرتا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان کو 32 ارب امریکی ڈالرکی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق، سالانہ بیرون ملک ہر پاکستانی ورکر 3,000 سے 5,000 امریکی ڈالر ترسیلات زر میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

پی ایس ڈی ایف – تعبیر پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو طلب پر مبنی تربیت کے ذریعے بیرون ملک منڈیوں سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیڈ ورکرز کے طور پر امیدواروں کی تعیناتی اس پروگرام کی توجہ کو ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کو نا صرف ملازمت بلکہ بیرون ملک ذمہ داری اور قیادت کے کردار کے لیے تیار کرنا ہے۔

سے فراہم کیا کے تعاون  Alif – Recruitment & Manpower Solutions  پی ایس ڈی ایف اور

گیا یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شرکاء صحیح ہنر، سرٹیفیکیشن اور آجر کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ پروگرام ادارے کے لیے صرف ملازمتیں پیدا کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ مستقبل کو تبدیل کرنے بارے میں ہے تاکہ نوجوان پاکستانی بیرون ملک باوقار، اچھی تنخواہ والی پوزیشنیں حاصل کریں اور اپنے خاندانوں اور پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ہنر کی ترقی پر وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے چیئرپرسن عدنان افضل چٹھہ نے مزید کہا کہ یہ سنگ میل خلیجی خطے میں ہنر مند کارکنوں کو برآمد کرنے کے وزیر اعلیٰ کے وژن سے ہم آہنگ ہے، یہ صرف اس کا آغاز ہے جسے ہم پورا کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس طرح کے اور بھی بہت سے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،  پاکستان نے ترقی کا سفر ابھی شروع کیا ہے اور بہت کچھ  بہتر آنے والا ہے۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامپی ایس ڈی ایفترسیلات زرتعبیر پروگرامقطرہنر مند پنجاب پروگراموزیراعلیٰ ٹاسک فورس
Comments (0)
Add Comment