جامعہ پنجاب میں کشمیر بلیک ڈے، طلبہ کے بھارت مخالف نعرے، واک کا اہتمام

چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ پروفیسر ڈاکٹرعابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ، ڈاکٹر عمیر، احسن کامرے و دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی شرکت

لاہور: کشمیر یوم سیاہ کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف  ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز  اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  یکجہتی کشمیر واک میں طلبہ نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹرعابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا ۔

ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خواجہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے سلوگن اور پوسٹر میکنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور کشمیر یکجہتی وال لال پر سرخ رنگ سے ہینڈ پرنٹگ بھی کی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔

Black DayDepartment of Public RelationsHuman Rights ChairKashmir DisputePunjab University
Comments (0)
Add Comment