سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے: ذرائع

اسلام آباد : سرکاری حج سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کےذرائع  کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تاہم اب باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی اور مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

مزید برآں حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

Government SchemeHajjIslamMinistry of Religious AffairsPakistanTicket
Comments (0)
Add Comment