حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے: اسد قیصر

ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے: پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔

سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Asad QaiserDialoguesGovernmentImran KhanJudicial CommissionPTISpeaker National Assembly
Comments (0)
Add Comment