نامور بھارتی گلوکار نے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا

گورو رندھاوا نے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور بالی ووڈ کے تعاون کی تعریف کی

ممبئی: بھارتی میوزک انڈسٹری کے نامور پنجابی گلوکار گورو رندھاوا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گورو رندھاوا اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’شکوت‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس تشہیری مہم کے تحت وہ بہت سے انٹرویوز دے رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سی پاکستانی اداکارہ کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟

اس پر گورو رندھاوا نے جواب دیا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت پسند ہیں، وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کا ہر پروجیکٹ شاندار ہے۔

گورو رندھاوا نے یہ بھی شیئر کیا کہ انہوں نے صبا قمر کا کام ذاتی طور پر دیکھا ہے کیونکہ انہوں نے بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں گانے “سوٹ سوٹ کردا” پر ایک ساتھ کام کیا تھا۔

بھارتی گلوکار نے صبا قمر سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’میں صبا سے کہوں گا کہ آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، اب میری فلم کی تشہیر کریں۔

واضح رہے کہ کہ گورو رندھاوا کی نئی فلم ’’شکوت‘‘ 4 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Drama FilmGuru RandhawaIndian SingerPakistani ActressPunjabi SingerSaba Qamar
Comments (0)
Add Comment