پی سی بی سے اختلافات، وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دیدیا

نئی سلیکشن کمیٹی کے بعد کپتان اور کوچ کے اختیارت محدود کر دیے گئے تھے، جس پر گیری کرسٹن کے تحفظات تھے: ذرائع

لاہور: پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے باعث گیری کرسٹن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں، تعیناتی کے وقت گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، گیری کرسٹن کو سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکواڈ سلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران ہوم ورک کیا تھا، گیری کرسٹن نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے سکواڈ پر بھی ہوم ورک کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے سکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے سکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی چیمپئنزون ڈے کپ میں تجویز کردہ سکواڈ میں سلیکٹرز نے تبدیلیاں کیں۔

گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کھلاڑیوں سے متعلق مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں، گیری کرسٹن، جیسن گلسپی بابراعظم کو آرام کروانے کے حق میں نہیں تھے، دورہ زمبابوے کے لیے گیری کرسٹن کی تجویز میں بابراعظم سکواڈ کا حصہ تھے، گیری کرسٹن سمجھتے ہیں دورہ جنوبی افریقا سے قبل بابراعظم کو زمبابوے میں کھیلنا چاہیے۔

کیا پی سی بی بھی گیری کرسٹن کا استعفیٰ چاہتا تھا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ گیری کرسٹن سے استعفیٰ چاہتا تھا، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سابق پاکستانی کھلاڑی کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتا ہے۔

گزشتہ روز اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان ٹیم سلیکشن اور سپورٹ سٹاف کے معاملے پر شدید اختلافات ہیں اور گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کے درمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا بنا، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دے رہے تھے اور سپورٹ سٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔

معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کرسکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔

گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

Gary KristenHead CoachPakistan Cricket BoardPakistan Cricket TeamPCBResignResignationWhite Ball
Comments (0)
Add Comment