لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےان کے دفترمیں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اہم علمی امور کے ساتھ دیگر اہم معاملات پر بھی غوروخوض کیا گیا، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پنجاب میں شروع کی جانے والی مختلف سکیموں کو سراہا۔
ملاقات میں چئیر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی معیار سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلی مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت جلد ہی طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی،اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت طلباء کے لیے قرض کی سکیم شروع کرنے جار ہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتیا کہ قرض سکیم کے تحت طلباء کو 10 ملین روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا تا کہ اس سے وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں اور مالی خودمختاری حاصل کر سکیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں 130 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا نام ہونہار سکالر شپ پروگرام ہے۔