بورے والا(سید ساجد حسین نقوی) ڈکیتی،راہزنی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سول سوسائٹی سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز اور پولیس حکام کا مشترکہ اجلاس،وارداتوں پر قابو پانے کے لئے انچارج ڈی پی او وہاڑی نے موثر حکمت عملی بنانے اور جرائم میں کمی لانے کی یقین دہانی کرا دی۔
بار ایسوسی ایشن بورے والا کے صدر چوہدری وقاص اشفاق کی کال پر بورے والا کے تمام سٹیک ہولڈرز،سول سوسائٹی کے نمائندوں ، وکلاء نے انچارج ڈی پی او وہاڑی فاروق احمد کمیانہ، ڈی ایس پی صدر چوہدری اشرف تبسم اور ڈی ایس پی لیگل اسلم حیات خاں کے ساتھ ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری صغیر رامے،کنوینئر سول سوسائٹی نیٹ ورک عبدالرؤف چوہدری، صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داؤد،چیئرمین صرافہ ایسوسی ایشن شہزاد مصطفیٰ چوہان، صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید ، سابق صدر بار میاں افتخار صابر، چوہدری محمد اشرف ڈھلوں، سیکرٹری بار چوہدری عبدالخالق،سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ان غیر معمولی وارداتوں کی وجہ سے ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے، پولیس انکی روک تھام کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔
انچارج ڈی پی او وہاڑی فاروق احمد کمیانہ نے کہا کہ جب پولیس سوتی ہے تو عوام سکون کی نیند نہیں سو سکتے اور جب پولیس جاگتی ہے تو عوام سکون کا سانس لیتے ہیں، پولیس اہلکاروں کو عوام میں عدم تحفظ کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے قابو پانا ہوگا، جس کے لئے ہماری سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پولیس کی غفلت اور غلط حکمت عملی سے واقعی جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، ہم شہریوں کو امن اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور موثر حکمت عملی اپنائیں گے اور عوامی شکایات کے ازالہ کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے ۔
اجلاس میں صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں، سابق سیکرٹری بار میڈم راحیلہ منور، صدر کریانہ ایسوسی ایشن راؤ نور محمد، نائب صدر مرکزی انجمن تاجران عثمان جمیل بھٹی ، صدر موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری ظہیر گجر، صدر موٹر کار ایسوسی ایشن ملک محمد صدیق اعوان ،صدر مجلسِ وحدت مسلمین ضلع وہاڑی سید ساجد حسین نقوی ،سینئر نائب صدر پاسبان میڈیا گروپ محمد یاسین رامے ،جنرل سیکرٹری تائیکوانڈو ضلع وہاڑی مشتاق شاہ اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔