بورے والا: دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

دماغی صحت کے بغیر کوئی بھی انسان معاشرے کا ایک مفید شہری نہیں بن سکتا: مقررین

بورےوالا(سید ساجد حسین نقوی) دماغی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے بورے والا میں محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں اراکین پارلیمنٹ،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران، نمائندہ شہریوں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مقررین نے دماغی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

سیمینار میں سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری یوسف کسیلیہ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر غفران حسین چوپڑا، چوہدری خالد مجید پرنسپل، خاتون سماجی راہنما صائمہ بتول،زعیم الرشید اورسائیکالوجسٹ مبرا منیر نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،غفران حسین چوپڑا اور دیگر نے کہا کہ دماغی صحت کے بغیر کوئی بھی انسان معاشرے کا ایک مفید شہری نہیں بن سکتا، والدین،اساتذہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کو صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے دماغی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی بدولت ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

BurewalaMental HealthMental Health DayPopulation Welfare
Comments (0)
Add Comment