بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرہوگئے؟ ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

لاہور: قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز حالیہ ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک پیغام سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فیل ہونے کے سبب سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں بھی وائرل ہورہی ہیں۔

پہلی جعلی پوسٹ پیر کی سہ پہر کو سامنے آئی، جو اس قدر یقین سے تیار کی گئی کہ کرکٹ شائقین بھی تھوڑی دیر کیلئے گمراہ ہوگئے۔

اس پہلی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ بعد ریٹائرمنٹ کا اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

بابراعظم، جو کھیل کے ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل ناکامی سے دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Babar AzamPakistan Bangladesh Test SeriesPakistan Cricket TeamPCBRetirementSocial Media
Comments (0)
Add Comment