پاکستان کو ایک اور شکست، بنگلادیش سے پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا

بنگلا دیش نے  سیریز میں دو  صفر سے وائٹ واش کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلا دیش نے دونوں میچز بآسانی جیتے، دوسرے ٹیسٹ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز سکور کیے تھے۔

بنگلادیش کے مہدی حسن میراز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے جنہوں نے  سیریز میں 155 رنز بنائے اور دس وکٹیں حاصل کیں۔

بارش اور خراب روشنی کے باعث چوتھے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا تھا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی اننگز 42 رنز سے آگے بڑھائی۔

اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا تھا پھر دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں چلی گئی تھی۔

اس کے بعد پاکستان ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائی اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا۔

اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Babar AzamBangladeshCricketPakistanPakistan vs BangladeshRawalpindiTest Series
Comments (0)
Add Comment