مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے پاکستان اور تھائی لینڈ کی فیڈریشنز میں معاہدہ

ایم او یو پاکستان اور تھائی لینڈ میں کھیلوں کے لیے بہتر تعلقات کا باعث بنے گا

بنکاک: پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ( پی ایم ایم اے ایف) نے تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے ساتھ کھیل کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (پی ایم ایم اے ایف) کے چیئرمین طارق علی اور آئی ایس ایف ایس، تھائی ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس (ٹی اے ایم ایم اے) کے سیکرٹری جنرل اکیلیس ریلی نے معاہدے پر بنکاک میں دستخط کیے۔

ایم او یو ایم ایم اے کی دو قومی فیڈریشنوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹ سے متعلق مختلف معاملات پر تعاون اور معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ یہ ایم او یو دونوں فیڈریشنوں کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا اور پاکستان اور تھائی لینڈ میں کھیلوں کے لیے بہتر تعلقات کا باعث بنے گا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور یکجہتی کو مضبوط بنانے، دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ سرگرمیوں کے قیام کے ذریعے مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹ کی ترقی کے مقصد سے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ شراکت داری میں کھیلوں کی تحقیق، کھیلوں کی ادویات، ٹریننگ اور ایم ایم اے سپورٹ کے مقابلوں کے انتظام کے لیے تعاون شامل ہوگا۔

Mixed Martial ArtsMMAPakistanSportsThailand
Comments (0)
Add Comment