ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ کو خراج تحسین

عوام کی خدمت کرنے والے افسران ٹرانسفر ہوجانے کے باوجود بھی لوگوں کے دلوں میں بسے رہتے ہیں: فواد ہاشم ربانی

ملتان (سید ساجد حسین نقوی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسران ہمیشہ ہر دلعزیز رہتے ہیں اور  ٹرانسفر ہوجانے کے باوجود بھی لوگوں کے دلوں میں بسے رہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب محمد کامران خان، کمشنر مریم خان، آرپی او سہیل چوہدری، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تقریب میں موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے سید آصف حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ اپنی پوسٹنگ کے دوران  انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے ضلع وہاڑی کے عوام کی خدمت کی اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں سے بہترین روابط قائم کئے۔

کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ سید آصف شاہ ان کی ٹیم کے ایک متحرک آفیسر تھے اور انہیں جو ٹاسک بھی سونپا گیا اسے  شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ آصف حسین شاہ جیسے محنتی اور قابل افسران اپنے کولیگز کے لئے قابل تقلید مثال بنتے ہیں جس سے ان میں بھی محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

تقریب میں شریک تمام افسران نے سید آصف حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سید آصف حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بطور ڈی سی وہاڑی پوسٹنگ کے دوران سینئر افسران نے ہمیشہ ان کی رہنمائی کی جس کے لئے وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انہوں نے خوبصورت الوداعی تقریب کے انعقاد پر کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شکریہ ادا کیا۔

Additional Chief Secretary South PunjabDeputy Commissioner Asif Hussain ShahDeputy Commissioner VahariDist VehariFarewell CeremonyFawad Hashim RabbaniTransfer
Comments (0)
Add Comment