یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز : انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے 24 ستمبر سے شروع ہونگے

لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے 24 ستمبر سے شروع ہونگے-

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک اینڈ ایڈمنسٹریٹو ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں منقعد ہوا جس میں بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے داخلے 24 ستمبر کو مشتہر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں تمام انتظامی اور تدریسی شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ممبران کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی آن کیمپس تین انڈر گریجویٹ پروگرامز کے داخلے کھولنے جارہی ہے جن میں فزیکل تھراپی، فارمیسی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے پروگرام شامل ہیں۔ یہ پروگرامز یو ایچ ایس جناح کیمپس کالا شاہ کاکومیں پڑھائے جائیں گے۔

الحاق شدہ کالجز بھی یو ایچ ایس کے شیڈول کے مطابق داخلے کریں گے۔ تمام کالجز 31 دسمبر تک بی ایس سی کے داخلے مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی کلاسز یکم جنوری 2024ء سے شروع ہوں گی۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلے بھی اسی ماہ مشتہر کیے جائیں گے۔انہوں نے پرو وی سی پروفیسر نادیہ نسیم کو ایم فل، پی ایچ ڈی کی سیٹوں کے جلد از جلد تعین کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ یونیورسٹی کی لیبارٹریز سپشلائزڈ تشخیصی ٹیسٹوں کے ذریعے ریونیو پیدا کریں۔

وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے ایسے ٹیسٹ آفر کریں جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں یا بہت مہنگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ایسا ٹیسٹ نہیں ہوگا جو متعلقہ اتھارٹی سے منظور شدہ نہ ہو۔

وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ جو لیب لوگوں کو سہولت نہ دے سکے اسے بند کر دینا چاہیے۔ یونیورسٹی ڈیپاٹمنٹس کو سپشلائزڈ ٹیسٹ شروع کرنے کے حوالے سے فزیبلٹی جمع کرانے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

پروفیسر راٹھور نے اس موقع پر بتایا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے 9 ملازمین کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظور کروا لیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انڈر گریجویٹ پروگرام داخلے 24 ستمبر شروع فزیکل تھراپی، فارمیسی میڈیکل لیب ٹیکنالوجی
Comments (0)
Add Comment