گورنربلیغ الرحمان سے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی ملاقات، تعلیمی امور پر بات چیت

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اور براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنی ظہیر نے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے گورنر پنجاب کو فلم ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی پروگرامز اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے میڈیا اخلاقیات کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ میڈیا کے طالب علموں کے لئے ٹیکنیکل مہارتوں کے ساتھ ساتھ میڈیا اخلاقیات کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے،اس کا فائدہ یہ ہے کہ فلم بنانے اور براڈ کاسٹ صحافت کے ماہر نوجوان مضبوط اخلاقی بنیادوں سے بھی آگاہ رہیں گے۔ 

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو یقین دہانی کروائی کہ بطور چانسلر  وہ اور ان کا دفتر  فلم ڈیپارٹمنٹ اور اس کے طلباء کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ملاقات میں حالات حاضرہ کے کچھ موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے  گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اپنی کتابیں پیش کیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم براڈکاسٹنگ
Comments (0)
Add Comment