کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ  کردی۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فائرنگ کی جگہ پہنچ گئے۔

 ذرائع کے مطابق کیمپ میں 100 کے قریب مزدور موجود تھے  اس کے علاوہ حملہ آوروں نے مزدوروں کے کیمپ اور مشینری کو بھی آگ لگادی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے  واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Comments (0)
Add Comment