پی سی بی ایشیا کپ میں ٹیم کی کارکردگی سے پریشان، سابق کرکٹرز کو مشاورت کیلئے بلالیا

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر پریشان ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی  دیکھنے کے بعد سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز کو مشاورت کے لیے  بُلالیا ہے، پی سی بی ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز سے مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز سے ایشیا کپ کی کوتاہیوں، ورلڈکپ اسکواڈ سے متعلق مشورہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے، ایشیا کپ میں جو بھی غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے قوم مایوس نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر پاکستان کو ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ذکا اشرف سابق کرکٹرز کپتان مشاورت بابر اعظم
Comments (0)
Add Comment