ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر نے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے مانیٹرنگ روم، اوپس روم سمیت اسٹیڈیم کے بیرونی ڈیوٹی پوائنٹس کابھی جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود افسران وجوانوں سے ملاقات کی اور ڈیوٹی پر موجود افسران نے افضال احمد کوثر کو سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ افضال احمد کوثر نے ٹیموں کی موومنٹ سے قبل روٹس کی سکیورٹی بھی چیک کی۔
بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ ڈیوٹی پر تعینات افسران سے میٹنگ بھی کی۔ ایس پی اے آرایف،ڈویژنل ایس پیز ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔
میٹنگ میں شائقین کی سکیورٹی و چیکنگ میکانزم بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ دیگر میچز کی طرح آج کے میچ کے دوران بھی کھلاڑیوں و شائقین کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جائے۔
دیگر سکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈینیشن میں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوان الرٹ رہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔