پولیس لائنز وہاڑی میں تقریب، ڈی پی او عیسیٰ خان نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے

بورے والا (سید ساجد حسین نقوی) پولیس لائنز وہاڑی میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے 12 ہیڈ کانسٹیبلز , اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کو پروموشن بیج لگائے.

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے.

اس سلسلہ میں پولیس لائنز وہاڑی میں ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کے رینک پر ترقی پانے والے 12 افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیج لگائے اور مبارکباد دی.

ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے پروموٹ ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں. امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے. ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نئے عزم کے ساتھ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیتے ہوئے ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے پولیس افسران کرنے فیملیز کے ہمراہ ان کو پروموشن بیج لگائے۔

سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں تنویر احمد اور امان اللّٰہ جبکہ اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں خلیل احمد، شوکت علی، محمد افضل، محمد نواز اور وقار احمد شامل ہیں.

اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں آصف محمود، اعجاز اکرم، شاہد محمود، محمد عرفان اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ اس موقع ڈی ایس پی لیگل محمد اسلم حیات اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز روبینہ عباس بھی موجود تھیں.

پولیس لائنز وہاڑی ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان پروموشن بیجز ہیڈ کانسٹیبلز اے ایس آئیز ایس آئی پنجاب پولیس آئی جی
Comments (0)
Add Comment