مری میں 100سالہ قدیم سکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا گیا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر سکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا۔
ذرائع پنجاب حکومت نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ مری کے سکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ عدلیہ سے سکول کے معاملے پر رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں سکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔
ایم سی ہائی سکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔