وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی مریضوں تک یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جو دوگھنٹے جاری رہا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل ،سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر اور پنجاب کے محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔