قصور/ ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار، 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد–
ڈی پی او طارق عزیز کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی کامیاب کاروائی-
موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف خانی ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار-
10 موٹرسائیکل، ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد-
تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا-
ملزمان نے دوران تفتیش چونیاں اور گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے-
ڈی پی او طارق عزیز نے اچھی کارکردگی پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کو شاباش دی-