عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان استقبال ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا-
ریلی کی صدارت امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی – نائب امیر فیصل آباد محمد ارشد قادری ،امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری ،مشیر مالیات غلام فرید قادری ،سینئر رہنماحاجی محمد اویس قادری ،حاجی محمد اصغر قادری کے علاوہ ذمہ داران ،مشیران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی ۔
ریلی کا آغاز نماز ظہر کی باجماعت ادائیگی کے بعد آستانہ عالیہ فیصل آباد محلہ غریب آباد نزد ریلوے پھاٹک پل جھال خانو آنہ سے ہوا ۔ ریلی مختلف شاہراہوں ، جھال پل،جھال چوک، سلیمی چوک، سٹیٹ بینک روڈ، ضلع کونسل چوک، کچہری بازار، امیں پور بازار، امام بارگاہ چوک ،جھنگ بازار، ڈجکوٹ روڈ، ناولٹی پل، مدنی چوک، ڈی ٹائپ پل، فوجی چوک، امام بارگاہ چوک، ٹینکی والا چوک، منڈی موڑ، ناولٹی چوک، جھال پل سے ہوتی ہوئی آستانہ عالیہ فیصل آباد پر اختتام ہوئی۔
ریلی کا مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا اور شہریوں کی طرف سے ذمہ داران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی ۔سارے راستے میں بدر میاں داد کی مشہور زمانہ قوالی’’ جشن آمد رسول ﷺ ‘اللہ ہی اللہ ساؤنڈ سسٹم پر چلائی گئی جس کو شہریوں نے بھرپور سراہا اور ریلی کے راستے میں عوام نے نعروں کا جواب دیتے ہوئے بھرپور پزیرائی کی ۔
ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم تمام ذاکرین ، کارکنان اور شہریوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے آج کی اس جشن آمد رسول ﷺ ریلی میں شرکت فرماکر محبت رسول ﷺکا ثبوت دیا ۔